غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار سعودی خواتین نے حصہ لیا

08:558/07/2024, پیر
جنرل3/10/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوۃ الکعبہ) کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین نے شرکت کی ہے
خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوۃ الکعبہ) کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین نے شرکت کی ہے

مکہ مکرمہ میں پہلی بار سعودی خواتین نے خانہ کعبہ کا غلاف کسوہ تبدیل کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔


اس سے پہلے غلاف کعبہ کئی دہائیوں سے ہر سال 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔


کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کی ایک ٹیم نے خانہ کعبہ پر سیاہ کپڑے کا نیا غلاف چڑھایا۔ اس ٹیم میں پہلی بار خواتین سمیت 159 کاریگروں نے حصہ لیا۔


سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ 159 ہنر مند کاریگروں نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا، اسے ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے اور سونے کہ کڑھائی سے بنے ایک حصہ کو بنانے میں 60 سے 120 دن لگتے ہیں۔


کسوہ کی تیاری میں کل 120 کلو گرام سونا، 100 کلوگرام چاندی اور ایک ہزار کلو گرام ریشم استعمال ہوتا ہے۔کسوہ کے ایک حصے کا وزن ایک ہزار 350 کلو گراہم ہے اور اس کی اونچائی 14 میٹر ہے۔




تصاویر: غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین کی شرکت



#Kiswa
#Makkah
#Kaaba
#Saudiarabia