امریکی حملے کی صورت میں تیل و گیس کی سپلائی برسوں تک متاثر کر سکتے ہیں: ایران کی دھمکی

15:507/04/2026, Salı
جنرل7/04/2026, Salı
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز سے ایک بحری جہاز گیس لے کر گزر رہا ہے۔
آبنائے ہرمز سے ایک بحری جہاز گیس لے کر گزر رہا ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو وہ خطے میں تیل اور گیس کی فراہمی کو 'برسوں تک' متاثر کر سکتا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اس کی 'ریڈ لائن' عبور کی گئیں تو وہ خطے سے باہر بھی جواب دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے جس کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں کئی سال تک تیل اور گیس سے محروم ہو جائیں گے۔'

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران نے اب تک اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اب یہ تمام عوامل ختم بھی کیے جا سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اب تک شہری اہداف کو نشانہ نہیں بنایا۔ تاہم اگر اس کے شہری ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ بھرپور جواب دے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے منگل کی رات تک آبنائے ہرمز نہ کھولی اور معاہدہ نہ کیا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر بم باری کر کے انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

خطے میں کشیدگی 28 فروری سے جاری ہے جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔

ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل، امریکی اہداف اور ان خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں جس کے نتیجے میں تمام فریقین کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

##ایران
##امریکہ
##اسرائیل