صیہونی مقاصد کے خلاف ترکیہ کے کردار سے متعلق ترک سیاست دان ایربکان کے خیالات

11:133/03/2026, منگل
جنرل3/03/2026, منگل
ویب ڈیسک

ترکیہ کے پولیٹیکل تھیورسٹ پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین ایربکان نے 1992 میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متنازع جیوپولیٹیکل حقیقتوں کو آشکار کیا تھا۔ انہوں نے اسرائیل کی علاقائی پالیسی اور حکمت عملی کا ایک جائزہ پیش کیا تھا جسے وہ صیہونیوں کی دیرینہ حکمت عملی قرار دیتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 'اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد سے صرف اپنے اطراف کے علاقوں پر حملے ہی کیے ہیں۔ ایربکان نے دنیا میں صیہونیت کی برتری کے تین مراحل پر مشتمل منصوبے پر بھی روشنی ڈالی تھی۔

ایربکان نے ترکیہ کے کردار پر بھی بات کی تھی کہ ترکیہ پر بین الاقوامی پالیسیوں کو ازسر نو ترتیب دینے کی تاریخی ذمے داری ہے۔ انہوں نے قرار دیا تھا کہ ترکیہ مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ایک ایسا عالمی نظام ترتیب دے سکتا ہے جو طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انصاف پر مبنی ہو۔ ان کی یہ گفتگو 1990 کی دہائی میں سرد جنگ کے بعد ہونے والی نئی صف بندیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاست سے متعلق وسیع تر مباحثوں کی عکاسی کرتی ہے۔

##ترکیہ
##اسرائیل
##ایران