پاکستان 2024 کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

11:2611/03/2025, منگل
جنرل11/03/2025, منگل
ویب ڈیسک
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی ایک مستقل مسئلہ ہے
تصویر : اے ایف پی / فائل
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی ایک مستقل مسئلہ ہے

سال 2024 میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں تیسرے نمبر پر رہا۔

آئی کیو ایئو نامی سوئس ایئر ٹیکنالوجی کمپنی کی سالانہ
میں دنیا بھر کے ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔

آئی کیو ایئر کی 2024 ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق چاڈ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش، پاکستان، جمہوریہ کانگو اور پھر انڈیا پانچویں نمبر پر رہا۔

پاکستان کی ہوا میں موجود نہایت باریک اور خطرناک آلودہ ذرات کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ محفوظ حد سے 15 گنا زیادہ رہی، جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرناک ہے۔ یہ ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جا کر خون میں شامل ہو سکتے ہیں اور سانس کی بیماری، دل کی بیماریاں پھیپھڑوں کا کینسر سمیت دیگر بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

بین الاقوامی ریسرچ فرم اپسوس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 میں سے 7 افراد کو سموگ کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

سینٹرل اورساوٴتھ ایشیا کے خطے میں پاکستان آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا اور بنگلہ دیش پہلے نمبر پر تھا۔ اس فہرست میں لاہور، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ خطے کے 15 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل رہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی ایک مستقل مسئلہ ہے جو مختلف ذرائع جیسے کہ جنگلات اور فصلوں کو جلانے، فیکٹریوں سے خارج ہونے والا دھواں اور کیمیکل گیسز، گاڑیوں کے دھوئیں، بھٹوں اور تعمیراتی کاموں کے دوران دھول سے پیدا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سٹڈی 138 ممالک، خطوں اور علاقوں میں 8 ہزار 954 مقامات پر 40 ہزار سے زیادہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کے ڈیٹا پر مبنی تھی، جس کا تجزیہ آئی کیو ایئر کمپنی کے ماہرین نے کیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی بات کریں تو انڈیا کا دارلحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر چاڈ کا شہر نجمینا،تیسرے نمبر پر بنگلادیش کا شہر ڈھاکہ، چوتھے نمبر پر کانگو کا شہر کنشاسا اور پانچویں نمبر پر پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد ہے۔



یہ بھی پڑھیں:

#ماحولیاتی تبدیلی
#پاکستان
#فضائی آلودگی