حکومتِ پاکستان بیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کو کن شرائط پر 10 لاکھ قرضہ دے گی؟

09:287/02/2025, جمعہ
جنرل7/02/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
اب تک وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔
تصویر : اے آئی / میٹا
اب تک وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی حکومت نے
کے تحت ان افراد کو 10 لاکھ قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بیرون ملک نوکری کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
کے مطابق یہ قرض ان لوگوں کی مالی مدد کے لیے دیا جا رہا ہے جو نوکری کے مواقع کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن سفری اخراجات یا دیگر مالی رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کے مطابق جو افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے جا رہے ہیں، انہیں ویزا، سفری اخراجات اور رہائش کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

اب تک وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔


قرض کن لوگوں کو دیا جائے گا؟

اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سرکولرجاری کیا ہے جس کے تحت:

1۔ 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری اس قرض کے لیے اہل ہیں، لیکن قرض حاصل کرنے کے لیے ضروری شرائط پوری کرنی ہوگی۔

2۔ درخواست گزار کے پاس کسی بیرون ملک کمپنی کی طرف سے دیا گیا نوکری کا تصدیق شدہ لیٹر (جاب آفر لیٹر) ہونا چاہیے۔

3۔ قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ یہ رقم کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال کرے گا۔

4۔ قرض کی مدت پانچ سال ہوگی (یعنی اسے قرض لینے کے اگلے پانچ سال کے اندر واپس کرنا ہوگا۔)

5۔ اس کے علاوہ اس قرض پر جو سود لیا جائے گا، وہ موجودہ بینکنگ انٹربینک ریٹ سے 3 فیصد زیادہ ہوگا۔

6۔ یہ قرض صرف درخواست گزار کے نام پر نہیں ہوگا بلکہ پاکستان میں اس کے کسی قریبی رشتہ دار کے ساتھ مشترکہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

7۔ اگر قرض لینے والا شخص قرض کی ادائیگی میں ناکام رہتا ہے، تو بینک پاکستان میں مقیم رشتہ دار سے رقم وصول کر سکتا ہے۔

8۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے ابھی تک یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ قرض کن بینکوں سے حاصل کیا جا سکے گا۔

#پاکستان
#بیرون ملک
#ملازمت
#نوجوان