ترکیہ کی انٹیلیجنس ایجنسی نے پاک-افغان سرحد سے خودکش حملوں میں ملوث داعش کے اعلیٰ عہدیدار کو گرفتار کرلیا

09:3523/12/2025, منگل
جنرل23/12/2025, منگل
ویب ڈیسک
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور یورپ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملوں میں ملوث تھا۔
تصویر : ایجنسی / انادولو
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور یورپ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملوں میں ملوث تھا۔

ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی جانب سے کی گئی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے اعلیٰ عہدیدار کو گرفتار کر کے ترکیہ منتقل کر لیا گیا ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مہمت گورین کے نام سے کی گئی ہے جس کا کوڈ نام ’یحییٰ‘ ہے۔ گورین مبینہ طور پر کالعدم داعش خراسان میں سرگرم تھا اور ’افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور بعض یورپی ممالک میں خود کش حملوں کا ذمہ دار تھا۔‘

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور یورپ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملوں میں ملوث تھا۔

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے یہ بھی معلوم کیا کہ دہشت گرد ترکیہ سے افغانستان–پاکستان خطے گیا تھا، جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ پاکستان میں داعش عناصر کے خلاف کیے گئے فضائی حملوں میں زندہ بچ گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص ایک اور داعش رکن اوزگور آلتن کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا، جس کا کوڈ نام ابو یاسر الترکی تھا۔ اوزگور آلتن اس سے پہلے ترکیہ سے داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ بعد میں اسے گرفتار کر کے واپس ترکیہ لایا گیا، جہاں اسے جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

#ترکیہ
#پاکستان
#داعش