ترک صدر رجب طیب اردوان کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، وینزویلا اور غزہ کے معاملات پر بات چیت

11:526/01/2026, Salı
جنرل6/01/2026, Salı
ویب ڈیسک
AA
رجب طیب اردوان
رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی پیر کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترکیہ کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اردوان اور ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا، دفاعی شعبے میں تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی جس میں وینزویلا اور غزہ کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

اس سے قبل صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں انقرہ کی حساسیت سے آگاہ کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ 'صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے کے دوران ہم نے ترکیہ کی حساسیت ان تک پہنچائی۔ ہم نے زور دیا کہ وینزویلا کو عدم استحکام کی طرف نہیں لے جانا چاہیے۔'

صدر اردوان نے کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور ترک قوم وینزویلا کے دوستانہ عوام کی خوش حالی، امن اور ترقی کے لیے ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

##ترکیہ
##وینزویلا
##امریکہ
##غزہ