مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

13:1615/04/2025, Salı
جنرل15/04/2025, Salı
ویب ڈیسک
صدر معیظو کے دفتر کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔
تصویر : ایکس / فائل
صدر معیظو کے دفتر کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

مالدیپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کی
کے مطابق صدر محمد معیظو نے یہ قانون اس وقت توثیق کیا جب اسے منگل کو پارلیمنٹ نے منظور کیا۔

اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے لیے مالدیپ کی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا بل منظور ہوگیا جس کے بعد یہ قانون بن گیا۔ صدر محمد معیظو نے بھی اس قانون پر دستخط کردیے ہیں۔

صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اس قانون کی منظوری یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم اور قتل عام کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے۔ مالدیپ فلسطینی شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘

صدر معیظو کے دفتر کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

مالدیپ ایک چھوٹا اسلامی ملک ہے جو ایک ہزار 192 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔ یہ اپنے خوبصورت سفید ریت والے ساحلوں، نیلے شفاف پانی، اور پُرسکون تفریحی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف فروری میں 59 اسرائیلی سیاحوں نے مالدیپ کا دورہ کیا، جب کہ اسی مہینے مجموعی طور پر 2لاکھ 14 ہزار غیر ملکی سیاح آئے تھے۔

#مالدیپ
#اسرائیل حماس جنگ
#جنگ