
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فلسطینیوں نے منگل کے روز غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کرسمس کی تقریبات منائیں، جو اکتوبر 2023 میں محاصرے کے دوران ہونے والے قتل عام کے آغاز کے بعد پہلی بار ہوئیں۔

گزشتہ دو سالوں میں، غزہ میں کرسمس کی تقریبات اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہ تقریبات فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں یا تو محدود رہیں یا مکمل طور پر منسوخ کی گئیں۔


ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے اور سانتا کلاز کے لباس پہنے ہوئے موسیقی کے ساتھ جشن منایا۔

غزہ میں فلسطینیوں نے کرسمس منانے کے لیے چرج آف دی ہولی فیملی کا رخ کیا، جو اسرائیلی حملوں میں شدید نقصان کا شکار ہوئی تھی اور وہاں مقیم بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کرتی ہے۔










