پاکستان اور ترکیہ کی غزہ میں فوری سیز فائر، آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت: اردوان کی غزہ نسل کشی پر شہباز شریف کے ’مضبوظ‘ موٴقف کی تعریف

09:1123/04/2025, بدھ
جنرل23/04/2025, بدھ
ویب ڈیسک
شہباز شریف نے 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی موت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
تصویر : نیوز ایجنسی / اے ایف پی
شہباز شریف نے 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی موت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر کام کریں گے تاکہ آپس کی تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکے اور دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس نے غزہ میں نسل کشی پر ’سب سے مضبوط ردعمل‘ دیا۔

منگل کو انقرہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اردوان نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر کہنا چاہوں گا کہ ہم ہمیشہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کے مضبوظ مؤقف کی قدر کرتے آئے ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف سب سے مضبوط ردعمل دیا۔‘

اردوان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر فلسطینیوں کے جائز مؤقف کی حمایت کی ہے، اور ترکیہ و پاکستان آئندہ دور میں بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور جو مکمل علاقائی سالمیت رکھتا ہو، مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔‘


دہشت گردی کے خلاف جنگ

صدر اردوان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور علاقائی تعلقات کو مزید مضبوظ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی چیلنجز، خصوصاً دہشت گردی کے خلاف امور پر توجہ دی گئی۔

اردوان نے کہا کہ ’ترکیہ اور پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے‘۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔


وزیر اعظم شہباز شریف کا مؤقف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکے گا۔

انہوں نے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان-ترکیہ تعلقات کا ایک اہم ستون دفاعی اور سیکیورٹی تعاون ہے۔

شہباز شریف نے 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی موت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔


#ترکیہ
#پاکستان
#رجب طیب اردوان
#شہباز شریف
#اسرائیل حماس جنگ